تاوان ادا کر کے رہائی پانے والے مغوی نے اغواکاروں کو 2 سال بعد پہچان لیا

اتوار 25 مئی 2025 16:50

تاوان ادا کر کے رہائی پانے والے مغوی نے اغواکاروں کو 2 سال بعد پہچان ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)تاوان کی رقم ادا کر کے رہائی پانے والے مغوی نے اغواکاروں کو 2 سال بعد پہچان لیا۔دونوں مبینہ اغوا کارا سٹال سے موبائل فون کی سم خریدنے آئے تھے، متاثرہ نوجوان موبائل سم کے اسٹال کے قریب ریڑھی پر پھول فروخت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ نوجوان نے دونوں مبینہ اغوا کاروں کو پکڑ لیا، متاثرہ نوجوان نے دعوی کیا کہ دو سال قبل پنوں عاقل سے مجھے اغوا کیا گیا، 20 لاکھ تاوان ادا کرنے کے بعد چھوڑا گیا۔پولیس نے دونوں مشتبہ اغواکاروں کو اپنی حراست میں لے لیا

متعلقہ عنوان :