سوات ،ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائی ،متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

ہفتہ 24 مئی 2025 21:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)سوات کی تحصیل چارباغ میں مالم جبہ روڈ پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ زاکراللہ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔انتظامیہ کے مطابق کئی ہوٹلوں اور دیگر تعمیرات نے سڑک کے کنارے غیر قانونی طور پر جگہ گھیر رکھی تھی، جس کے باعث عوامی آمد و رفت متاثر ہو رہی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم بلا امتیاز جاری رہے گی اور عوامی راستوں کی مکمل بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :