
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تجاوزات سے پاک صاف ستھرا پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا
سرکاری جگہوں کو قبضہ مافیا سے واگزار نہ کروایا جاسکا، کروڑوں روپوں کی سرکاری اراضیوں پر با اثر تگڑے قبضہ مافیا کا قبضہ برقرار،رپورٹ
اتوار 25 مئی 2025 10:30
(جاری ہے)
اسی طرح سانگلہ ہل علی ہسپتال سے لے کرشرقی پھاٹک ریلوے تک سالوں پہلے ایک نالہ ہوا کرتا تھا جس کی11فٹ جگہ پر بھی قبضہ مافیا نے پختہ تعمیرات کی ہوئیں ہیں جبکہ یہ سڑک علی ہسپتال سے لے کرشرقی پھاٹک تک بہت تنگ ہے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل اور اے سی آفس سمیت دیگر سرکاری دفاترمیں اسی سڑک سے ہوکر جانا پڑتا ہے سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اہل علاقہ نے اربابِ اختیار سے اس سڑک پر واقع سرکاری زمین وزگزار کروا کر روڈ کو کشادہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مزیدبرآں۔دوسری طرف مافیا نے قبرستانوں کو بھی معاف نہ کیا پرانی کچہری کے قریب لاوارث قبرستان پر بھی بااثر مافیا نے قبریں مسمار کر کے کوٹھیاں تعمیر کرلیں اور مرکزی عید گاہ کے قبرستان پر بھی عرصہ دراز سے بااثر افراد نے قبضہ کر کے اپنے گھر اور ہسپتال تعمیر کر لیے ہیں،حسین ٹرسٹ ہسپتال سانگلہ ہل کے بااثر مالکان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کئی کینال قبرستان کی جگہ پرقبضہ جما رکھا ہے۔مزیدبرآں۔ گورمے بیکری کے ساتھ چھوٹے فواروں کے ساتھ بھی تقریبا3مرلہ جگہ پر با اثر قبضہ مافیا نے پختہ تعمیرات کر رکھی ہیں۔ قبضہ مافیا کو سرکاری افسران اور مقامی سیاستدانوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ بااثر مافیا ہر آنے والے مقامی اور ضلعی آفیسر کی اچھی خاصی خاطر تواضع کر کے انہیں اپنی مٹھی میں کر لیا جاتا ہے جس کے باعث ان جگہوں کو مافیا سے واگزار کروانا پنجاب حکومت کیلئے ایک چیلنج نظر آرہا ہے۔ مزید برآں۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مقامی عوامی سماجی حلقوں نے من پسند آپریشن اور فوٹو سیشن قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جبکہ عوامی، سماجی حلقوں کے افراد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،کمشنر لاہوراور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے سانگلہ ہل سمیت ضلع بھر میں موجود مذکورہ و دیگر سرکاری اراضیوں کو با اثر قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان سرکاری جگہوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے تاکہ پنجاب حکومت کا خواب تجاوزات سے پاک صاف ستھرا پنجاب کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.