سرگودھا،خاندانی رنجش پر16 سالہ نوجوان کو قتل کر کے بوری بند نعش کنویں میں پھینک دی گئی

اتوار 25 مئی 2025 12:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)خاندانی رنجش پر16 سالہ نوجوان کو قتل کر کے بوری بند نعش کنویں میں پھینک دی گئی جسے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جھنگ روڈ کے علاقہ اڈا کھیوہ چنیوٹ روڈ پر 16 سالہ نوجوان کی بوری بند نعش کو کنویں سے برآمد کر کے پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ رشتہ کے تنازعہ میں ماموں زاد بھائیوں نے اپنے پھوپھو زاد بھائی 16 سالہ طفیل کو بے دردی سے قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے بوری میں بند کر کے کنویں میں پھینک دیا۔پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :