Live Updates

نسیم شاہ کی بیٹرز کے ہاتھوں بھرپور پٹائی، فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے

یارکرز کے دوران زور لگے گا تو نسیم پھر انجرڈ ہوجائے گا، آپ سمجھ نہیں پارہے، اسے فٹ کریں : کامران اکمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 25 مئی 2025 14:23

نسیم شاہ کی بیٹرز کے ہاتھوں بھرپور پٹائی، فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 مئی 2025ء ) پی ایس ایل میچز میں آخری اوورز میں مار پڑنے کے باوجود نسیم شاہ کی جانب سے یارکرز نہ کرنے پر سابق کرکٹرز نے ان کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کو لاہور کے خلاف میچ میں آخر کے اوور میں مار پڑی، اس دوران اسکی جانب سے یارکر نظر آیا، اس نے یارکر نہیں کیا، وہ یارکر نہیں کریں گے کیوں کہ جب نسیم شاہ یارکر کرنے جائے گا تو زور لگے گا۔

کامران اکمل نے کہا کہ یارکرز کے دوران زور لگے گا تو وہ پھر انجرڈ ہوجائے گا، آپ سمجھ نہیں پارہے، یا تو اسے مکمل فٹ کریں تاکہ پتا لگے کہ ان کی بولنگ کی صلاحیت یہ ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وہ پہلے 2020ء اور 2021ء میں اس لیے یارکرز کرواتے تھے کہ وہ مکمل فٹ تھے، اب وہ چانس نہیں لے سکتا، سلو بالز کریں گے تو پھر ایسی ہی مار پڑے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اسے فی الحال ٹی ٹوئنٹی سے ریلیز کریں وہ اپنی فٹنس پر کام کریں اسے ٹیسٹ میچز تک رکھیں، ون ڈے میں بھی اسے منتخب میچز کھلائیں۔
سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ اگر موجودہ فارم پر قومی ٹیم میں لڑکوں کی سلیکشن کی گئی ہے تو پھر نسیم شاہ کیسے ٹیم میں آگیا۔
نجیب الحسنین کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے پچھلے 3 میچز میں 157 رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے، شاہد ہاشمی نے کہا کہ نسیم شاہ کی مکمل فٹنس بھی نظر نہیں آرہی ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات