Live Updates

ایرن ہالینڈ نے دودھ پتی بنانا سیکھ لی، ویڈیو وائرل

36 سالہ آسٹریلوی سپورٹس پریزنٹر کو ایک چائے کے سٹال پر چائے والے سے دودھ پتّی یعنی بغیر پانی ڈالے چائے بنانا سیکھتے دیکھا جا سکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 مئی 2025 12:43

ایرن ہالینڈ نے دودھ پتی بنانا سیکھ لی، ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصّہ بننے والی آسٹریلوی سپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستانی طریقے سے چائے بنانا سیکھ لی۔ 
36 سالہ ایرن ہالینڈ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اُنہیں ایک چائے کے سٹال پر چائے والے سے دودھ پتّی یعنی بغیر پانی ڈالے چائے بنانا سیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرن ہالینڈ دودھ پتّی بنانے کے بعد اسے مزے سے پیتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

 

اُنہیں دودھ پتّی اتنی پسند آئی کہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا میں بھی چائے بنانے کے اس طریقے کو آزماؤں گی‘۔ 

  
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ آسٹریلین آل رائونڈر بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالینڈ پچھلے کئی سالوں سے پی ایس ایل میں پریزنٹر کے فرائض انجام دینے کے لیے پاکستان آ رہی ہیں اور یہاں کی تہذیب سے بہت متاثر ہیں۔                                                                                                              
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات