Live Updates

پاکستان کے 4 ویٹ لفٹرز ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قطر پہنچ گئے

منگل 27 مئی 2025 16:51

پاکستان کے 4 ویٹ لفٹرز ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے 4 ویٹ لفٹرز ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قطر پہنچ گئے۔ منگل کو پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر جبران بن سلمان بٹ کے مطابق ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 27 سے 31 مئی تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں عثمان امجد راٹھور 109 کلوگرام کیٹیگری، فرقان انور 89 کلوگرام کیٹیگری، مقصود امجد راٹھور 96 کلوگرام کیٹیگری اور عمر رسول لون 89 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر جبران بن سلمان بٹ نے کہا ہے کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ایونٹ میں ویٹ لفٹرز میڈل جیتیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات