Live Updates

پی ایس ایل کے بعد پاک بنگلادیش سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی

پی سی بی ذرائع نے اہم ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی سے مہمان ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 مئی 2025 13:41

پی ایس ایل کے بعد پاک بنگلادیش سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز کے بعد پاک بنگلادیش ٹی ٹونٹی سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی۔ 
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد براڈکاسٹنگ عملے میں شامل ڈی آر ایس ٹیکنالوجی آپریٹ کرنے والوں نے ملک کا رخ نہیں کیا تھا، جس کے باعث اہم ٹیکنالوجی میسر نہیں تھی۔

(جاری ہے)

 
پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاکستان بنگلادیش کی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مہمان ٹیم کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ 
 دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی جب کہ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی پریس کانفرنس میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی20 میچز قذافی سٹیدیم لاہور میں 28، 30 مئی اور یکم جون کو شیڈول ہیں۔                                                                                      
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات