Live Updates

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، زون چھ کی مسلسل پانچویں کامیابی

منگل 27 مئی 2025 20:16

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، زون چھ کی مسلسل پانچویں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ(کراچی ریجن) میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ مختلف گرانڈز پر کھیلے گئے ان میچز کی نمایاں خصوصیات حذیفہ احسن 114 نا ٹ آوٹ، سفیان عثمانی 113، عبد السمیع 102 کی شاندار سینچریاں، رضوان اللہ 65 رنز اور 46 رنز دیکر 4 وکٹیں کا آل رانڈ کھیل جبکہ نقاب شفیق 5/22، ایم زید حسن 5/22 اور سعد سخاوت 4/16 کی جارحانہ بالنگ تھی۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ زون چھ نے زون چار کو اپنے پانچویں میچ میں 208 رنز سے شکست دے کر ناقابل شکست رہنے کے اعزاز کو برقرار رکھا۔ زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

حذیفہ احسن نے 11 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 114، عبد السمیع نے 13 چوکوں کی مدد سے 102، محمد اذان نے 34 رنز ناٹ آوٹ اور اریا ن خان نے 22 رنز بنائے۔

جواب میں زون چار 94 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ موسی آزاد نے 28 اور عون عباس نے 20 رنز بنائے۔ نقاب شفیق نے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے 22 رنز دیکر 5 اور سعد سخاوت نے 16 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ گلبرگ جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون سات نے زون ایک کو 6 وکٹوں سے ہرا کر اپنے 6 میچز میں سے 5 میچز جیت لئے۔زون ایک پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 110 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

عبدل رافع نے 28 اور محمد فصیح نے 24 رنز بنائے۔ محمد زید حسن نے 22 رنز دیکر 5 اور محمد سبحان صادق نے 10 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون سات نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لئے۔ طلحہ عرفان نے 27،فہد حسین خان نے 23 ناٹ آوٹ اور محمد سہیل نے 22 رنز بنائے۔ افان عباسی نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ آغا خان جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے تیسر ے میچ میں زون پانچ نے زون تین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے ہرا دیا۔

زون پانچ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان 249 رنز بنائے۔ سفیان عثمانی نے 13 چوکوں کی مدد سے 113، رضوان اللہ نے 5 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ ارمان نے 3 اور ثاقب نیازی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون تین 240 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی زنیر علی خان نے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 81،محمد حسن نے 42، جواد احمد نے 27 اور امان احمد نے 22 رنز بنائے۔ رضوان اللہ نے 46 رنز دیکر 4 جبکہ ماجد علی اور سعد شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ان میچز میں امپائرنگ کے فرائض عمران جاوید، محمد ناصر، خالد محمود سینئر ، دانش حسین، امتیاز اقبال اور اصغر شاہ جبکہ اسکورنگ کے فرائض راشد اسلم، سید عبید احمد اور منہاج غوری نے انجام دیئے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات