Live Updates

نیشنزہاکی کپ: پاکستان گیم انٹیلیجنس سے دھاک بٹھانے کو تیار

ہاکی صرف میدان میں نہیں ذہن میں بھی کھیلی جاتی ہے، طاہرزمان

منگل 27 مئی 2025 21:46

نیشنزہاکی کپ: پاکستان گیم انٹیلیجنس سے دھاک بٹھانے کو تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان نے کہا ہے کہ نیشنز کپ کی تیاریوں کے پیش قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا محور گیم انٹیلیجنس بن چکی ہے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حکمتِ عملی سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے پر کام ہورہا ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں طاہر زمان نے کہا کہ انہوں نے کہاآج کی ہاکی اب صرف میدان میں نہیں بلکہ ذہن میں کھیلی جاتی ہیجہاں ذہانت، پیشگی فیصلہ سازی اور حکمت عملی جسمانی صلاحیت جتنی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حکمتِ عملی سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے پر بھی کام ہورہا ہیں جبکہ گول فینشنگ، چانس بنانے اور سب سے بڑھ کر انہیں کنورٹ کرنے پر محنت کر رہے ہیں۔طاہر زمان نے کھلاڑیوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ ٹیم اس نئے انداز کو پوری دلچسپی سے اپنا رہی ہے اورکھلاڑی یہ سیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کیونکہ جدید ہاکی میں گیم انٹیلیجنس ناگزیر ہے۔نیشنز کپ کا آغاز 15 جون سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ سے ہوگا۔۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات