سرگودھا پولیس کے 9 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

اتوار 25 مئی 2025 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سرگودھا پولیس کے 9 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔زرائع کے مطابق آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کے بورڈ کے اجلاس میں محکمانہ کارکردگی اور اچھی شہرت کے حامل9 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

جن میں سرگودھا سے اللہ یار، عبدالمجید ، ضیا الرحمن ، سکندر حیات اور حسنات احمد میانوالی سے محمد اقبال ،سعید اختر اور عنایت اللہ جبکہ بھکر سے سمیع اللہ شامل ہیں۔

جن کو مبارکباد دیتے ہوئے آر پی او نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی جس جوش و جذبے کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے اور محکمانہ وقار میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :