Live Updates

مظفرآباد ،ٹیچ شو معرکہ حق اور ملی نغموں کا پروگرام منعقد کیا گیا

اتوار 25 مئی 2025 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)محکمہ سپورٹس یوتھ و کلچر کے زیر اہتمام آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں شاندار کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سٹیچ شو معرکہ حق اور ملی نغموں کا پروگرام منعقد کیا گیا تقریب میں سابق کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم احمد شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی آزادکشمیر بھر کے نامور فنکاروں اور گلوکاروں نے حصہ لیا۔

گلوکاران میں بانو رحمت,نادر سواتی,عاشق بٹ,شکیل میر,راجہ عمران,نعمان علی,دلاور عباس,باسط شیخ۔

(جاری ہے)

نبیلہ,تانیہ بٹ نے بہترین ملی نغمے پیش کئی,پروگرام کے دوسرے حصے میں آزادکشمیر کے نامور ڈرامہ رائٹر اشتیاق اتش اور انکی ٹیم نے ڈرامہ معرکہ حق پیش کیا جس کو ناظرین نے بہت سراہا۔تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان،سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ومرکزی رہنما پیپلزپارٹی شوکت جاوید میر،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل ڈاکٹر راجہ سجاد خان،کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین،ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس ایس پی ریزرو ہیڈکوارٹر سید عباس علی شاہ سمیت شہریان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات