پ*باپ اور تین طالبعلم بچے سپرد خاک، کچلنے والا ٹرالر ڈرائیور گرفتار

اتوار 25 مئی 2025 18:05

l حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) سکول جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے تین کمسن طالب علموں اور انکے باپ کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، افسوسناک حادثے میں باپ اور اس کے تین معصوم بچوں کے مبینہ قاتل ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے پرڈی پی اوراشد ہدایت نے ٹرالر ڈرائیور کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی تھیں۔

(جاری ہے)

حادثہ ہفتے کی صبح نجی کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب 43سالہ محمد ندیم اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر ان کی موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں محمد ندیم، اس کا 10سالہ بیٹا آریان، 8سالہ بیٹا آیان اور 6سالہ بیٹی آئزہ فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد چاروں جنازے جب آبائی گائوں 24/2Rلائے گئے تو علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور گرفتار ڈرائیور کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔