Live Updates

gمالی بحران، بلدیاتی ادارے تباہی کے دہانے پرپہنچ گئے

گ*متعددٹی ایم ایزمیںملازمین پینشن،ڈیتھ گرانٹ سے محروم،بیوائیں رل گئیں،شوکت کیانی ھ*ٹیکس وصولی کااختیارواپس دیکر تنخواہیںوپینشن اکائونٹ فورپرمنتقل کی جائیں ،سلمان ہوتی

اتوار 25 مئی 2025 19:00

Tپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)انگریزدورسے عوام کومفت سہولیات فراہم کرنے والے بلدیاتی ادارے پائی پائی کو محتاج ہوگئے،مالی بحران کاشکارٹی ایم ایزاپنی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں،متعددٹی ایم ایزمیںملازمین تنخواہوں،پینشن،ڈیتھ گرانٹ سے محروم،بیوائیںاورمعمرملازمین اپنے حق کیلئے رل گئے،ان خیالات کااظہارلوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخواکے سرپرست اعلیٰ شوکت علی کیانی،صوبائی صدرانورکمال مروت اورصوبائی جنرل سیکرٹری سلمان خان ہوتی نے اپنے بیان میںکیاانہوں نے کہاکہ ٹی ایم ایز بنیادی سہولیات فراہمی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،ماض قریب تک بلدیاتی ادارے اپنی آمدن سے معاملات چلاتے تھے،منظم سازش کے تحت ٹی ایم ایزکوکمزور اور قومی خزانہ سے سالانہ اربوں روپے لینے والی واسا کمپنی بنائی گئیں جوخزانہ پربوجھ کے سواکچھ نہیں،ٹی ایم ایز تباہی کی اصل وجوہات میں لوڈان لوڈٹیکس،لائسنس فیس،محصول چونگی کاخاتمہ،بی سی اے کونئی اتھارٹی کے حوالے کرنا،2020-21سے ٹی ایم ایزکی سالانہ 70فیصدآمدن کاذریعہ پراپرٹی ٹیکس ختم کرکے محکمہ خزانہ کواس کے بدلے رقم دینے کی ہدایت کرناہے،محکمہ خزانہ نے ایک قسط دیکر تین ارب اسی کروڑروپے دبارکھے ہیں،ستم درستم یہ کہ 2024میں پراپرٹی ٹیکس دوسے کم کرکے ایک فیصدکردیا،ٹیکسزاضافہ کے باعث انتقالات بندہیںان تمام وجوہات نے ٹی ایم ایزکودیوالیہ کردیا، حیران کن طورپرجہاں سالانہ ایک پائی آمدن نہیں وہاں ٹی ایم ایزکے قیام نے صورتحال مزیدابترکردی،ٹی ایم ایزکے بجائے یوآئی پی ٹیکس محکمہ ایکسائزکاوصول کرنااورٹی ایم ایزکوآٹے میںنمک کے برابرحصہ دیناحکومتی ناقص منصوبہ بندی کاواضح ثبوت ہے،انہوںنے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ ٹی ایم ایزکوٹیکس وصولی کااختیارواپس دیکرملازمین کی تنخواہوںوپینشن ادائیگی کواکائونٹ فوریافائیوپرمنتقل کیاجائے تاکہ بلدیاتی اداروں کی مشکلات اورعوامی مسائل میںکمی واقع ہو۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات