ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کوہاٹ نے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی

اتوار 25 مئی 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سمیت آبپاشی، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کل 7 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں لوکل گورنمنٹ کی 2، یو اے ڈی اے کی 3 اور سی اینڈ ڈبلیو اور آبپاشی کی ایک، ایک سکیم شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے اور عوام کو بہترین خدامت کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران کو بھی اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دینے کی تاکید کی تاکہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔