سعودی سپریم کورٹ نے(کل) ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

پیر 26 مئی 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہکل( منگل )کی شام 29 ذو القعدہ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ام القری کلینڈر کے مطابق منگل 29 اپریل 2025 کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ تھی تاہم اس اعتبار سے منگل 27 مئی 2025 کو ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہوگی۔سپریم کورٹ سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کی شام کو ذو الحجہ کا ہلال دیکھنے کی کوشش کریں۔