شام کے لیے امریکی ایلچی کی ترکیہ میں احمد الشرع سے ملاقات

الشرع کی شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے امریکی فیصلے کی بھی تعریف

پیر 26 مئی 2025 12:18

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)شام کے لیے امریکی ایلچی نے اعلان کیا کہ انھوں نے دمشق پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کے بعد استنبول میں احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ میں امریکی سفیر اور شام کے لیے خصوصی ایلچی تھامس بیرک نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے استنبول میں شام کے صدر احمد الشرع اور وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی ہے۔

تھامس باراک نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے الشرع سے ملاقات کی تو الشرع نے شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے امریکی فیصلے کی تعریف کی۔ شام پر سے پابندیاں ہٹانے سے داعش کو شکست دینے کا ہمارا مقصد محفوظ رہے گا۔ انہوں نے غیر ملکی جنگجوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے احمد الشرع کے سنجیدہ اقدامات کی تعریف کی۔