اردن، ملکہ رانیہ یومِ آزادی کی تقریب سے غیر حاضر، کمر درد کا علاج جاری

پیر 26 مئی 2025 15:44

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)اردن کی ملکہ رانیہ العبداللہ کی ملک کی 79ویں یومِ آزادی کی سرکاری تقریب میں عدم شرکت نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان سوالات کو جنم دیا ہے، کیونکہ اردنی عوام ہر سال اس قومی موقع پر انہیں شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ دیکھنے کے عادی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملکہ رانیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے سرکاری صفحے کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ "ڈسک" کے علاج کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکیں۔ملکہ رانیہ نے اس موقع پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ اور شہزادی ایمان ٹی وی اسکرین پر تقریب دیکھتی نظر آ رہی ہیں۔دوسری جانب شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کی شام الحسینیہ محل میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب کی صدارت کی۔