Live Updates

نائلہ کیانی کی کامیابی عزم، محنت اور غیر متزلزل ہمت کا مظہر ہے،شازیہ کیانی ایڈووکیٹ

پیر 26 مئی 2025 16:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)نامور قانون دان شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن جنگا سر کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے تہنتیی پیغام میں شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نائلہ کیانی کنچن جنگا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں،انکی کامیابی عزم، محنت اور غیر متزلزل ہمت کا مظہر ہے، نائلہ کیانی کی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند چوٹیوں پر قومی پرچم لہرا کر پاکستان کا نام روشن کیا،پاکستانی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں نائلہ کیانی کی ہمت اور غیر متزلزل عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی جیسے دشوار کھیل میں خواتین کی شمولیت قابلِ تحسین ہے نائلہ کیانی جیسی باہمت خواتین پاکستان کا اثاثہ ہیں، ایسی کاوشیں دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہونگی۔انھوں نے مزید کہا کہ نائلہ کیانی کا غیر متزلزل عزم اور ہمت خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں، انہوں نے مستقبل میں نائلہ کیانی کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات