جہلم ویلی فاریسٹ ڈویژن کمپارٹمنٹ نمبر 29 دبن کلر کے مقام پر محکمہ جنگلات کی29 سلیپر از قسم کائل چوری کر لئے گئے

پیر 26 مئی 2025 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) جہلم ویلی فاریسٹ ڈویژن کمپارٹمنٹ نمبر 29 دبن کلر کے مقام پر محکمہ جنگلات کی29 سلیپر از قسم کائل چوری کر لئے گئے ناظم جنگلات سرکل میر نصیر احمد نے لکڑی برآمد کرنے کے لیے سخت اقدامات اور قانونی کاٹ کی ہدایت کی ڈی ایف او توصیف میراں کی زیر نگرانی ٹیم نے ورک کیا اور چوری شدہ 14سلیپر لنگر پورہ کھیت سے برآمد کر لیے باقی لکڑ برآمد کرنے کے لئے پولیس اور محکمہ جنگلات متحرک ہیں بلاک افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایف او نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین حکمت عملی سے لکڑ برآمد کروا لی ہے باقی لکڑی کی چھان بین جاری ہے۔توصیف میراں نے چیک پوسٹ رشید آباد اور چیک پوسٹ کوہالہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروا دیے ہیں اب افسران گھر بیٹھ کر ساری صورتحال مانیٹر کریں گے اور کسی بھی قسم کی دقیقہ فروگزاشت کی گنجائش نہیں ہو گی عوام نے بھی ان اقدامات کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے توصیف میراں کو خراج تحسین پیش کیا ہے

متعلقہ عنوان :