ایف بی آرکی گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 26 مئی 2025 17:30

ایف بی آرکی گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ   پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افسران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو گوگل فارم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایف بی آرکے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آئی ٹی اینڈڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب سے تمام ممبران، چیف کمشنرزان لینڈریونیو،چیف کلکٹرزاور ڈائریکٹرجنرلزکے نام جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری افسران کے لیے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد سرکاری محکموں میں ٹیکنالوجی کی سمجھ بوجھ کو فروغ دینا اور افسران کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے گوگل اور اس کے مقامی شراکت دار ٹیک ویلی کے تعاون سے متعارف کرایا ہے۔ یہ کورسز آن لائن پلیٹ فارم کورسیرا پر دستیاب ہیں، جہاں شرکاء اپنی سہولت کے مطابق سیکھ سکتے ہیں۔

پروگرام کے تحت سرکاری افسران واہلکاروں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایسنشلز،آئی ٹی سپورٹ، سائبر سکیورٹی،ڈیٹا اینالسس،پروجیکٹ مینجمنٹ،ایڈوانسڈ بزنس انٹیلیجنس،ڈیجیٹل مارکیٹنگ و ای کامرس،ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالیٹکس،یوزر انٹرفیس ڈیزائن،ایجائل ایسنشلز،پرومپٹنگ ایسنشلز اور آئی ٹی آٹومیشن میں تربیت فراہم کی جائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نے اس پروگرام کے لیے حنین سیف کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو فراہم کردہ گوگل فارم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :