
مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
نئے مالی سال کے آغاز کے بعد مہنگائی کی اونچی اڑان پھر سے شروع، جولائی 2025 میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
محمد علی
ہفتہ 2 اگست 2025
19:08

(جاری ہے)
گزشتہ سال (جولائی 2024) کے اسی مہینے میں یہ شرح 11.09 فیصد تھی، مہنگائی میں اس تیزی کی بنیادی وجہ رہائش اور یوٹیلیٹی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہے، جو جون میں 3.28 فیصد کمی کے بعد جولائی میں 3.56 فیصد بڑھ گئیں۔
اسی طرح ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا، جو پچھلے مہینے 0.6 فیصد تھا اور اب 2.7 فیصد تک جا پہنچا۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال مونگ کی قیمت میں1.55فیصد، دال چنا کی قیمت میں0.58 فیصد، دال ماش کی قیمت میں0.61 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.59 فیصد کمی ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ انڈوں کی قیمت میں 1.80 فیصد، پیازکی قیمت میں0.02 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمت میں1.11فیصد، بیف کی قیمت میں0.10 فیصد، خشک پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 0.49 فیصد، انرجی سیور کی قیمت میں 0.25فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.24 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 0.13 فیصد،گڑ کی قیمت میں 0.04 فیصد اورمٹن کی قیمت میں0.13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.42 فیصد کمی کے ساتھ 2.14فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.42 فیصد کمی کے ساتھ 2.80 فیصد رہی۔ اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.37 فیصد کمی کے ساتھ 2.26 فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار037 فیصد کمی کے ساتھ 1.90فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.33 فیصدکمی کے ساتھ 1.23فیصدرہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
-
پنجاب بھر میں گھروں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی مہم کا آغاز، جشنِ آزادی چراغاں شروع ہوگیا
-
پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں
-
پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا، شرجیل انعام میمن
-
سندھ حکومت کی پالیسی صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور آزادی اظہار کے اصولوں پر مبنی ہے،شرجیل انعام میمن
-
مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی لاہورآمد، نوازشریف ، وزیراعلی مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا، مزاراقبالؒ پرحاضری
-
آصفہ بھٹو زرداری نے 60 میل تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
-
وزیر مواصلات کا مری ایکسپریس وے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.