ایرانی صدر ومحمدنواز شریف کے مابین ملاقات ،علاقائی صورتحال وپاک ایران تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 2 اگست 2025 22:24

ایرانی صدر ومحمدنواز شریف  کے مابین  ملاقات ،علاقائی صورتحال وپاک ایران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعودپز شکیان اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمدنواز شریف کے درمیان ہفتہ کو لاہورایئرپورٹ لائونج میں ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازبھی موجود تھیں۔ دوران ملاقات دو طرفہ امور ،علاقائی صورتحال اور پاک ایران تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر مسعودپز شکیان اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے، لاہور ایئر پورٹ پروزیراعلی مریم نوازنے معزز مہمان کو رخصت کیا۔