ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی لاہورآمد، نوازشریف ، وزیراعلی مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا، مزاراقبالؒ پرحاضری

ہفتہ 2 اگست 2025 22:01

ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی لاہورآمد، نوازشریف ، وزیراعلی مریم نوازنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعودپز شکیان دو روزہ دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں لاہور پہنچے اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی۔پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر لاہور ائیر پورٹ آمد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کاخیرمقدم کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے ایرانی صدر مسعودپز شکیان سے پرجوش مصافحہ کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے مہمان صدر مسعودپز شکیان کو لاہور آمدپر خوش آمدید کہا۔مہمان صدر مسعودپز شکیان نے پرتپاک استقبال کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر مسعودپز شکیان کو پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔ایرانی صدر مسعودپز شکیان نے لاہور ایئرپورٹ لاونج میں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف مہمان صدرمسعودپز شکیان کے ہمراہ مزار اقبال پہنچیں ۔لاہورائیرپورٹ سے مزار اقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔حضوری باغ آمدپر ایرانی صدر مسعود پز شکیان،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کا پر تپاک خیر مقدم کیاگیا۔مزار اقبال پہنچنے پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت اور مولانا عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا ۔

مزار اقبال کے احاطے میں رینجرز کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے سلامی پیش کی گئی۔مہمان صدر مسعود پز شکیان رینجرز کی معیت میں مزار اقبال میں داخل ہوئے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعودپز شکیان نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی۔مہمان صدر مسعودپز شکیان نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول رکھے، وزیراعلی مریم نوازشریف بھی ہمراہ تھیں ۔

مہمان صدر مسعود پز شکیان نے شاعر مشرق کوخراج عقیدت پیش کیا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی اور فاتحہ خوانی کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مہمانوں کی کتاب میں ا پنے تاثرات درج کئے۔مہمان صدرمسعود پزشکیان اور وفدکاوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مہمان صدر اور ان کے رفقا کو لاہور ائیر پورٹ پر رخصت کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے مہمان صدر مسعود پز شکیان کا لاہور آمد پر شکریہ اداکیا او رایرانی وفد کی آمد کواہل پنجاب کا اعزاز قرار دیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، دیگر وزرا،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی عثمان انور اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔