احمدیار ،اغواء وزیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ ،ملزم کو عمرقید ،دولاکھ روپے ہرجانے کا حکم

پیر 26 مئی 2025 17:37

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ احمدیار کے اغواء وزیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمرقید اور دولاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف عزیز نے تھانہ احمدیار میں درج اغواء و زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اقبال ولد اللہ دتہ شیخ سکنہ205/EB کو الگ الگ سزا سات سال اور عمرقید اور دولاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید کی سزاملزم اقبال نے سجن کی دوشیزہ حرم فاطمہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایاتھا جس کا مقدمہ نمبر227/2023 تھانہ احمدیار میں درج ہواتھا ۔

متعلقہ عنوان :