مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 15 جولائی 2025 13:16

مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد عادل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 310 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :