ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈ کی جانب سے کے یو جے دستور کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پیر 26 مئی 2025 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈ کے چیرمین محمد احمد شمسی و مینیجنگ کمیٹی نے کراچی یونین ف جرنلسٹ دستور کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر سینئر صحافی نصراللہ ملک کو مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

دیگر منتخب ہونے والے عہدیدار ریحان چشتی برائے سیکرٹری،محمد فاروق سمیع و منصور احمد کو ناب صدور، جوانٹ سیکریٹری عبدالرحمان اور اطہر فاروقی، خازن زین علی اور انفارمیشن سیکرٹری اظفر وقاص عباسی کو بھی کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

گورننگ باڈی کے انتخاب میں کامیاب ہونے والے عبدالقادر منگریو،عطا الرحمان،شفقت عزیز بھٹی،صلاح الدین عباسی، انعم رزاق، جنید شاہ، ریحان حیدر، خدیجہ راٹھور اورعارف حبیب کو بھی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔محمد احمد شمسی نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب قیادت زادی صحافت کا علم بلند رکھے گی اور صحافیوں کی فلاح ہہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :