Live Updates

کویت نے 19 سال بعد ویزوں پر عائد طویل پابندی ختم کر دی

کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کر دیا چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے،فوکل پرسن مصطفی ملک

پیر 26 مئی 2025 21:23

کویت نے 19 سال بعد ویزوں پر عائد طویل پابندی ختم کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد طویل پابندی ختم کر دی ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفی ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے ،کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

ویزوں کے اجراء سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے،یہ پاکستان اور کویت کے مابین تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے جس کا سہرا کویتی حکومت اور یماری وزارت کو جاتا ہے۔پاکستانی ینر مندوں کو کویت میں روزگار ملنے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

کویتی دینار دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی ہے اور ایک کویتی دینار 914 روپے کے برابر ہے۔

نئی پالیسی کے تحت پاکستانی فیملی وزٹ ویزہ،بزنس ویزہ، ٹورسٹ ویزہ، ورک ویزہ حاصل کر سکیں،انہوں نے کہا کہ یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور درخواست پر کارروائی کا وقت ایک منٹ سے لے کر 24 گھنٹے تک ہو سکتا ہے،کویت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بحالی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ نہ صرف ایک نئی امید ہے بلکہ ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے۔

مئی 2025 میں ہی وفاقی وزیر سمندر پار پاکسانیز چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے پاکستان اور اٹلی کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پاکستانیوں کے لیے روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی وسائل اور اوور سیز پاکستانی چوہدری سالک حسین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے ایوان صدر اسلام آباد میں اس اہم یاداشت پر دستخط کیے۔

اس عظیم کامیابی کے نتیجے میں اٹلی پہلا یورپین ملک ہے جو پاکستانی ورک فورس لینے کیلئے براہ راست ایم او یو کر رہا ہے۔اٹلی کے ساتھ معاہدہ بھی چوہدری سالک حسین کا تاریخی کارنامہ ہے۔ وہ 9 سال کے التوا کے بعد پچھلے ایک سال کی مسلسل جہدو جہد اور محنت کی بدولت اٹلی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرانے میں کامیاب ہوئے۔ ایم او یو کے تحت اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں سالانہ کوٹہ مختص کیا جائے گا،وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے بیلا روس کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت کی تربیت اور ورک ویزوں کے متعلق ایک تاریخی معاہدہ طے پاچکا ہے،عرب ممالک بھی پاکستان سے ہنرمند افراد کو روزگار دینے کے خواں ہیں ،حکومتی دلچسی سے دنیا بھر میں پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کو روزگار کی باعزت فراہمی کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اس میں ہماری وزارت اووسیز کے حکام اور وفاقی وزیر جناب چوہدری سالک حسین کا نمایاں اور تاریخی کردار یمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات