ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالہ سے اجلاس

پیر 26 مئی 2025 22:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد عمران عباس نقوی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالہ سے اجلاس منعقدہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے عمران عباس نقوی کو پولیو مہم کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ضلع بھر میں باقاعدہ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس میں محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی، مہم کا بنیادی مقصد ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران 123734 بچوں کو پولیوں سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 764 موبائل ٹیمیں ، 67 فکسڈ سائیٹس اور 19 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ پولیو مہم کی ٹیمیں صبح 8 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک مصروف عمل رہیں گی۔مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔ ضلع بھر کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ملک کو پولیو سے پاک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :