نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے 29مئی کوکھلی کچہری کا انعقاد کیاجائے گا

پیر 26 مئی 2025 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے 29مئی کوکھلی کچہری کا انعقاد کیاجائے گا۔ نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے،جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں،اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ29مئی 2025 بوقت صبح 11:00 تا 01:00 بجے سہ پہرکو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا ۔

درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات ،1۔نام بمعہ ولدیت2۔کاپی قومی شناختی کارڈ 3۔ مکمل پتہ / ایڈریس4۔ نشان انگوٹھا / دستخط 5۔ رابطہ نمبر موبائل ،گھر ،ای میل وغیرہ لازماً مہیا کریں۔

(جاری ہے)

واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گمنام/فرضی شکایات پر کارروائی نہیں کرے گا،صرف ایسی مصد قہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُتر تی ہوں اُن پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

ایسی شکایات پر کارروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات بذات خود ،بذریعہ ای میل [email protected] ، بذریعہ ڈاک واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ یا بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ(ہر ماہ کی آخری جمعرات) درج کروائی جا سکتی ہیں۔ مزیدمعلومات کیلئے علاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز:081-9203614، 081-9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔