اتر پردیش، ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد

پیر 26 مئی 2025 22:57

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ہندو تواغنڈوں نے چار مسلمان نوجوانوںکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ غنڈوں نے نوجوانوں کی گاڑی کو بھی آگ لگادی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں متاثرہ نوجوانوں کو برہنہ حالت میں شدید تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

حملے کی ذمہ داری اکھل بھارتیہ ہند سینا نامی تنظیم نے قبول کی ہے جسے بجرنگ دل کا ذیلی گروپ سمجھا جاتا ہے۔13کے قریب ہند و تواغنڈوں نے سلیم خان ، عقیل ابراہیم اور دیگر دو مسلم نوجوانوں پر لاٹھیوں اور تیز دھار آلوں سے حملہ کردیا۔ مسلم نوجوانوںپر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگایا گیا جبکہ متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی میں بھینس کا گوشت ہے جس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہندو توا غنڈوں کے تشدد سے مسلم نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔ حملہ آوروں نے بی جے پی کا جھنڈا اور ایک گا رکھشا تنظیم کا بینر بھی اٹھا رکھا تھا۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔