نیب بلوچستان کے زیراہتمام 29مئی کو کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا

پیر 26 مئی 2025 19:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد بمقام نیب دفتر شکایات واقع نیب (بلوچستان) کے دفتر شاہراہ گلستان روڈ، کوئٹہ کینٹ صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ اس ماہ کھلی کچہری کا انعقاد مورخہ29مئی 2025 بوقت صبح 11 تا 1 بجے سہ پہرکو نیب (بلوچستان) کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔

(جاری ہے)

نام بمعہ ولدیت،کاپی قومی شناختی کارڈ ، مکمل پتہ / ایڈریس، نشان انگوٹھا / دستخط ، رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل، واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔

صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُتر تی ہوں اُن پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ایسی شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات مندرجہ ذیل طریقہ سے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔