سابق گورنر سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کمال اظفر کراچی میں انتقال کرگئے

نماز جنازہ (کل)بعد نماز عصر عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطہ میں ادا کی جائے گی،سینیٹر وقار مہدی

پیر 26 مئی 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کمال اظفر کراچی میں انتقال کرگئی.پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔کمال اظفر 1995 سے 1997 تک پیپلزپارٹی کے دور میں سندھ کے گورنر رہے۔انہوں نے بتایا کہ کمال اظفر کی نماز جنازہ کل بدھ کو بعد نماز عصر عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطہ میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلی ہاوس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفرکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کیا یے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کمال الدین اظفر ایک زیرک سیاستدان تھی؛۔ مرحوم اپنی اعلی قابلیت سے وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔آپ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلی سندھ کا سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا یے۔وزیراعلی سندھ کا مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔