Live Updates

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی زیر صدارت اجلاس

پیر 26 مئی 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی کی سربراہی میں جینڈر مینسٹریمنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔یہ کمیٹی دوسرے صوبوں کی طرح تعلیم، صحت، کاروبار، سیاست اور روزگار کے مواقع کے سلسلے میں خواتین کے لیے سہولیات کے فقدان کو ختم کرنے اور خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دینے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی زیر صدارت ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی، اعجاز خان، عبداسلام آفریدی، جلال خان، آصف محسود، افتخار مشوانی، ریحانہ اسماعیل، نثار باز، نیلوفر بابر، ریاض خان، یامین خان، فتح الملک کے علاوہ محکمہ خزانہ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ خزانہ نے شرکاء کو بجٹ سائیکل، این ایف سی ایوارڈ، خیبر پختونخوا کی کل سالانہ آمدن و اخراجات، پراجیکٹ مینجمنٹ سائیکل، پی سی ون، ٹو، تھری، فور اور فائیو کا تعارف پیش کیا۔سہ روزہ پروگرام 28 مئی 2025 تک صوبائی اسمبلی میں جاری رہیگا جس میں جینڈر رسپانسیو بجٹنگ کے حوالے سے آگاہی سیشنز ہوں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات