Live Updates

ڈی جی سپورٹس کی زیرصدارت وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کے حوالے سے اجلاس، ٹرائلز کا جائزہ لیا

پیر 26 مئی 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیرصدارت وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو اہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ٹرائلز کے پہلے روز کا جائزہ لیا، پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم،ڈپٹی ڈائریکٹریاسمین اختر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ، زرینہ وقاراورپنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران کی آن لائن شرکت ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں کبڈی، بیڈمنٹن، ہاکی اور والی بال کے ٹرائلز شروع ہوگئے، ٹرائلز31مئی تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں جاری رہیں گے،یکم سے 5جون تک پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ میں سمرگیمز کے مقابلے ہوں گے،عید کے بعد 12سے18جون تک تمام ڈویژن کے لاہور میں مقابلے ہوں گے،وزیراعلی پنجاب سمر گیمز سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے،گیمز میں افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات