سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر گیمز کے تحصیل سطح پرکبڈی کے ٹرائلز شروع

پیر 26 مئی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب سمر گیمز کے تحصیل سطح پرکبڈی کے ٹرائلز شروع ہوگئے، تحصیل ماڈل ٹائون اور رائے ونڈ کے کبڈی کے ٹرائلز آشیانہ کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہوئے، جس میں 70سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹرائلز کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ،ملک شاہد اعوان سروبہ، رانارزاق، شاہد گجر اور کبڈی سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، بیڈمنٹن گرلز کے ٹرائلز27مئی جبکہ بوائز کے ٹرائلز28مئی کو جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، والی بال کے ٹرائلز 27مئی کو جمنازیم ہال میں ہوں گے جبکہ ہاکی کے گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز 29اور30مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو پر ہوں گے، تحصیل سطح کے ٹرائلز سے سامنے آنے والے کھلاڑی ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔