تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کاگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز خیابانِ سر سید اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مسلم ٹاؤن کا اچانک دورہ

پیر 26 مئی 2025 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز خیابانِ سر سید اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مسلم ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز میں انتظامات، عملے کی حاضری، نگرانی کے نظام اور طلباء کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات کے دوران تین امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ان کے خلاف باقاعدہ کیس درج کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ تنویر اصغر اعوان نے واضح الفاظ میں کہا کہ نقل کے رجحان کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات کی شفاف نگرانی کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے نگرانی کے نظام کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :