ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ہری پور میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے فوکل پرسنز کے لئے ڈینگی کی سرگرمیوں سے متعلق تربیتی سیشن

منگل 27 مئی 2025 10:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ہری پور میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے فوکل پرسنز کے لئے ڈینگی سے بچائو کی سرگرمیوں کے حوالہ سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل اینٹومولوجسٹ نے ڈینگی سے بچائو، اس کی علامات، افزائش گاہوں اور ان کے موثر کنٹرول کے اقدامات پر جامع پریزنٹیشندیتے ہوئے کہا کہ اب فوکل پرسنز اپنے عملے کو ڈینگی سے بچائو اور کنٹرول کی سرگرمیوں بارے تربیت دینے کے لئے پوری طرح لیس ہیں جس سے ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے مربوط ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

آئندہ آنے والے مون سون موسم میں ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لئے اس کے طریقہ کار پر موثر طریقہ سے عمل کرنا ہو گا تاکہ ڈینگی کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :