سانگلہ ہل، نسل نو کی تعلیم و تربیت اور مثالی معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے،نوید حسن وڑائچ

ہمیں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جا سکے،حافظ وحید کے عشائیے میں گفتگو

منگل 27 مئی 2025 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل حافظ وحید احمد نے اپنے کلاس فیلوز جنہوں نے 93میں ان کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کیا ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں دارالاسلام ہائی سکول کے پرنسپل انتظار علی کندل،اللہ بخش ٹان ویلفیئر سوسائٹی کے ڈپٹی سیکرٹری چوہدری نوید حسن وڑائچ،چوہدری عثمان غنی بثر،مقصود احمد،سلطان احمد،چوہدری مدثر بلال،شیخ عرفان زیدی،میاں اشفاق،مرزا شہزاد،ظہیر اکمل، میاں آصف،فیصل شہزاد، چوہدری شہباز باجوہ ساجد امین، ملک حبیب نے شرکت کی اور دعوت کو خوب انجوائے کیا،شرکا نے حافظ عبد الوحید کو پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،گلدستے پیش کئے اورنیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقعہ پر چوہدری نوید حسن وڑائچ نے کہا کہ تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،نسل نو کی تعلیم و تربیت اور مثالی معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے،مگر معاشرے میں رواداری کو فروغ دینے کیلئے ہمیں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو عدم برداشت اور منافرت سے پاک ہو اور اس کیلئے ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اچھی اقدار کو فروغ دینے میں تعلیمی ادارے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :