سانگلہ ہل،غریب افراد کیلئے درد دل رکھنے والے افراد کسی بھی معاشرہ میں قابل فخر ہوتے ہیں،ضیا المصطفی

اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا، مخیرحضرات فلاح انسانیت کیلئے خرچ کردینے سے گریز نہیں کرتے ملک سجاد حسین نے 2000من گندم مستحق افراد میں تقسیم کرکے احسن اقدام کیا،اللہ اجر دیگا،افتتاحی تقریب میں خطاب

منگل 27 مئی 2025 12:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)انجمن میلاد مصطفے کے صدر محمد ضیا المصطفی رضوی نے کہا ہے کہ غریب افراد کیلئے درد دل رکھنے والے افراد کسی بھی معا شر ہ میں قابل فخر ہوتے ہیں،اسلام نے انسا نیت کی خدمت کا درس دیا اور اس کا اجر بھی واضح ہے لیکن یہ سعادت بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے کہ وہ اپنے رزق میں سے فلاح انسا نیت کیلئے بھی خرچ کردینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی بھی معاشرہ میں انمول ہوا کرتے ہیں،وہ المعراج ویلفیئر فانڈیشن چک نمبر42مرڑ کے رہنما ملک سجاد حسین کی طرف سے گزشتہ روز مستحق افراد میں 2000من گندم کی تقسیم کی چیئرمین حاجی ملک محمد افضل کی صدارت میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پرعوامی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر میاں طارق جمیل اور شیخ محمد ندیم احمد رضوی نے بھی خطاب کیا، المعراج ویلفیئر فانڈیشن کے، چیئرمین حاجی ملک محمد افضل نے کہا کہ انسانیت، انسانی وجود کا ایک بنیادی پہلو ہے جس میں دوسر و ں کیلئے رحم دلی، ہمدردی اور مہربانی شامل ہیں یہ وہ خوبی ہے جو انسان کو دوسرے جانداروں سے ممتا ز کرتی ہے اور انسانیت ایک بہترین دنیا کی تعمیر کیلئے ضروری ہے، جہاں ہر کوئی ترقی کر سکے،انسانیت کے اہم ترین پہلو میں سے ایک ہمدردی بھی ہے ہمدردی میں دوسرے کے احساسات اور تجربات کے ساتھ رحمدلی پیدا کرنے اور انہیں مہربانی اورسمجھداری کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت شامل ہے،میاں طارق جمیل نے کہا کہ درد مندوں کیلئے ہمدردی ضروری ہے، چاہے وہ جسمانی، جذباتی یا نفسیاتی ہو،یہ وہ خوبی ہے جو ہمیں ضرورت مندوں تک پہنچنے اوران کی ہر ممکن مدد کرنے کے قابل بناتی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک سجاد حسین فلاح انسانیت کیلئے مختلف شعبہ جات پر کام کررہا ہے،مساجد کی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ اور فری گندم کی تقسیم میں حصہ لیتے ہیں،گزشتہ سال 2000من گندم تقسیم کی اور اس سال بھی 2000من گندم مستحق افراد میں تقسیم کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اسی طرح جاری و ساری رہے گی یہ ہماری معاشرتی، اخلاقی، سماجی اور اسلامی ذمہ داری بھی ہے جب کسی کو پریشان حال دیکھیں تو دوڑ کر اس کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :