18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ چوری ہونے کا انکشاف

انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات چوری کی گئیں،غیرملکی میڈیا

منگل 27 مئی 2025 14:27

18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاس ورڈ چوری ہونے کا انکشاف
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)18 کروڑ سے زائدصارفین کیپاس ورڈ، حساس معلومات چوری ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات چوری کی گئیں۔

نیشنل کمپیوٹرا یمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

(جاری ہے)

پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاونٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سیشناخت چوری، اکاونٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کاخطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاونٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ایڈوائزری کے مطابق صارفین اپنیاکاونٹس کے Two-factor authentication عمل کو فعال کریں، پاکستانی صارفین کو پاس ورڈ منیجر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔پاس ورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں۔ صارفین اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ صارفین غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :