کروڑوں صارفین کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری

انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلزکی معلومات بھی چوری‘ صارفین کو فوری پاس ورڈز تبدیل کرنیکی ہدایات جاری

منگل 27 مئی 2025 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)18 کروڑ سے زائدصارفین کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک اور ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے جبکہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلزکی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔انفو اسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئی ہیں جس کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

(جاری ہے)

پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سیشناخت چوری،اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کاخطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ صارفین اپنیاکاؤنٹس کے Two-factor authentication عمل کوفعال کریں۔پاکستانی صارفین کو پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ پاسورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں۔صارفین اینٹی وائرس اور سکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :