دو قطرے بچوں کو عمر بھر کی پولیو معذوری سے بچا سکتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر

پانچ سال تک کی عمر کے 3لاکھ 5ہزار 64بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

منگل 27 مئی 2025 15:30

دو قطرے بچوں کو عمر بھر کی پولیو معذوری سے بچا سکتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر ..
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے سے ہی ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے صرف دو قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، اور اس قومی مہم میں ہر بچے تک پہنچنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔یہ بات انہوں نے رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس، ہسپتال انتظامیہ، پیرا میڈیکل سٹاف اور بچوں کے والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اے سی نعیم بشیر نے بتایا کہ پانچ سال تک کی عمر کے 3لاکھ 5ہزار 64بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 1149موبائل ٹیمیں، 21فکسڈ ٹیمیں اور 23ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جو گھر گھر جا کر ویکسینیشن کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیمیں کچی آبادیوں اور خانہ بدوشوں کی بستیوں میں بھی خاص توجہ دیں اور محکمہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں مکمل متحرک رہ کر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :