وزیر صحت انصر ابدالی ایک ویژن کا نام ہے مخالفین اقتدار کے خواب چھوڑ دیں،چوہدری سرفراز آف گیرموہری

منگل 27 مئی 2025 16:35

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)سیاسی و سماجی رہنما چوہدری سرفراز آف گیرموہری نے کہا کہ کچھ مٹھی بھر لوگوں نے دو دن سو شور ڈالا ہوا ہے کہ انصر ابدالی کو لوگ چھوڑ کر دوسری جماعت میں شامل ہو رہے ہیں یہ ایک دیوانے کا خواب ہیں اس کے سوائے کچھ نہیں ہے وزیر صحت انصر ابدالی ایک ویژن کا نام ہے مخالفین اقتدار کے خواب چھوڑ دیں مزید پانچ سال ابھی ان کو انتظار کرنا ہو گا انصر ابدالی کے ساتھ عوام پہلے بھی چٹان کی طرح کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما چوہدری سرفراز آف گیرموہری نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ مقابلہ بیان بازی سے نہیں الیکشن میں لڑا جاتا ہے عوام با شعور ہیں وزیر صحت انصر ابدالی کی گزشتہ4سالہ کار کردگی عوام کے سامنے ہے اور عوام جھوٹے وعدوں پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندے کا انتخاب کرتے ہیں آمدہ الیکشن میں بھی انصر ابدالی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے ۔