شاہ عبداللہ عالمی ایوارڈ برائے ترجمہ کا 11 واں ایڈیشن ، انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان

منگل 27 مئی 2025 16:37

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز عالمی ایوارڈ برائے ترجمہ کے 11 ویں ایڈیشن (1445ھ / 2024) کے لیے چھ شعبوں میں انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ شعبے درج ذیل ہیں : اداروں اور تنظیموں کی ترجمانی کی کوششیں، عربی سے دیگر زبانوں میں قدرتی علوم کی ترجمانی، دیگر زبانوں سے عربی میں قدرتی علوم کی ترجمانی، دیگر زبانوں سے عربی میں انسانی علوم کی ترجمانی، عربی سے دیگر زبانوں میں انسانی علوم کی ترجمانی، اور انفرادی کوششوں میں ترجمے کا شعبہ۔