چیچہ وطنی، بیوی نے آشنا کی مدد سے خاوند کوزہریلی دوا پلا کر قتل کرڈالا،مقدمہ درج

منگل 27 مئی 2025 16:47

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چیچہ وطنی میں بیوی نے آشنا کی مدد سے خاوند کوزہریلی دوا پلا کر قتل کرڈالا۔پولیس کے مطابق گاؤں87،بارہ ایل میں متوفی اللہ دتہ کی بیوی روبینہ عرف روبی کے گاؤں کے ایک شخص صداقت سے ناجائز مراسم تھے جس کے باعث میاں بیوی کے مابین اکثر جھگڑا رہتاتھا،وقوعہ کے روز روبینہ اور اسکے آشنا صداقت نے ہم مشورہ ہوکر اللہ دتہ کوکیڑے مار دوا پلا دی جس سے متوفی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول کی بیوی نور بھری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :