چین کی شٹلرس چن یوفی کا فاتحانہ آغاز، سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

منگل 27 مئی 2025 16:55

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چین کی مایہ ناز شٹلرس چن یوفی سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ چین کی 27 سالہ چن یوفی نے ویمنز سنگلزکے ابتدائی رائونڈ میچ میں حریف بھارتی کھلاڑی انمول کھرب کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں چین کی 27 سالہ چن یوفی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 سالہ بھارتی حریف کھلاڑی انمول کھرب کو با آسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ چین کی 27 سالہ چن یوفی کی فتح کا سکور 11-21 اور 22-22 تھا۔چین کی فاتح کھلاڑی چن یوفی کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ 29 سالہ بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو سے ہوگا۔ \932

متعلقہ عنوان :