اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا میٹرک پارٹ ون (کلاس نہم) میں ریگولر داخلہ اورآن لائن رجسٹریشن کے شیڈول میں توسیع

منگل 27 مئی 2025 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈفیصل آباد نے میٹرک پارٹ ون،کلاس نہم سیشن27۔2025میں ریگولر داخلہ اور آن لائن رجسٹریشن کے شیڈول میں توسیع کا اعلان کیاہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایاکہ رجسٹریشن کےلئے متعلقہ طلبہ کی عمر یکم اگست 2025 کو 11 سال2 ماہ ہونا لازمی ہے۔

بغیر لیٹ فیس داخلہ جماعت نہم (میٹرک پارٹ ون)20 جون 2025 تک اور بورڈ کو واجب الادا 600 روپے لیٹ فیس فی طالبعلم کے ساتھ داخلہ21 جون سے 4 جولائی تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ رجسٹریشن فیس 1000 روپے فی طالبعلم ناقابل واپسی،پراسیسنگ فیس800 روپے فی طالبعلم ناقابل واپسی اورسپورٹس فیس،سکالر شپ فنڈ300 روپے فی طالبعلم ناقابل واپسی بھی ادا کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مڈل کلاس کا نتیجہ تاخیر سے نکلنے کی صورت میں بشرطیکہ اس تاخیر کا ذمہ دار طالبعلم نہ ہوتاریخ اشاعت مڈل رزلٹ سے 15یوم کے اندر کلاس نہم میں داخلہ کےلئے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امیدوار کا ب فارم نمبر ہی رجسٹریشن نمبر الاٹ ہوگا اس لئے انتہائی احتیاط سے ب فارم نمبر کا اندراج کیا جا ئے ورنہ غلط اندراج کی صورت میں بورڈ ذمہ دار نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :