وفاقی تعلیمی بورڈ، ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

بدھ 20 اگست 2025 21:26

وفاقی تعلیمی بورڈ، ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی (میٹرک) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارٹ ٹو کا پہلا پرچہ 12 ستمبر کو ہو گا، 12 ستمبر کو ہونے والے پرچوں میں میتھ میٹکس اور جنرل سائنس شامل ہیں۔ امتحانی پرچے 29 ستمبر تک جاری رہیں جبکہ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو پریکٹیکل ہوں گے۔