گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فپواسا کے نمائندگان کی ملاقات

فپواسا نمائندگان نے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات سے آگاہ کیا، اعلی تعلیم کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 اگست 2025 00:37

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فپواسا کے نمائندگان کی ملاقات
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 29 اگست 2025ء ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی  ایشن (فپواسا)کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنحاب سردار سلیم حیدر خان نے کیا کہ ملک کی ترقی کا حصول اعلی تعلیم سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بطور چانسلر سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ یونیورسٹیوں میں ڈرگز اور طالبات کی ہراسمنٹ پر زیرہ ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کا مقصد تحقیق کا فروغ ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جامعات میں تحقیق و ریسرچ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ اکیڈیمیہ کی انڈسٹری سے روابط مضبوط کرنے اور ریسرچ کو انڈسٹری سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر فپواسا کے نمائندگان نے گورنر پنجاب کو پنجاب کی یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جامعات کی باڈیز میں حکومت کی نمائندگی پہلے سے ہی موجودہ ہے اور نئی ترامیم سے جامعات کی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔ گورنر پنجاب نے فپواسا کے نمائندگان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔